کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
’’ایک ذاتی ملاقات کے بعد مجھے اس بات کا احساس ہوگیا تھا کہ ان کی شخصیت میں جادو ہے وہ لوگوں کو اپنا بنانا جانتے تھے۔ وہ ایک ایسے سچے اور خودار پاکستانی تھےجنھوں نے اپنی قوم کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا تو اپنی جھولی صرف پاکستانیوں کے سامنے پھیلائی۔۔۔‘‘طارق اعوان
انسان دوست شخصیت عبدالستار ایدھی گزر گئے۔ مایہ ناز سماجی کارکن ایدھی صاحب کی مسلسل انتھک جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے لفظ چھوٹے پڑجاتے ہیں، میرا قلم ایدھی صاحب کی تعریف میں بہت زیادہ کچھ لکھنے سے اس لیے بھی قاصر ہےکیونکہ مجھےیاد ہےکہ ایدھی صاحب اپنی تعریف سننا پسند نہیں کرتے تھے۔ وہ تو بس انسانوں کی خدمت پر مامور تھے اور خود کو مسیحا کہلوانا پسند کرتے تھے۔
ایدھی صاحب کے ساتھ ایک ذاتی ملاقات کے بعد مجھے اس بات کا احساس ہوگیا تھا کہ ان کی شخصیت میں جادو ہے
وہ لوگوں کو اپنا بنانا جانتے تھے۔ وہ ایک ایسے سچے اور خودار پاکستانی تھےجنھوں نے اپنی قوم کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا تو اپنی جھولی صرف پاکستانیوں کے سامنے پھیلائی۔ اور پھر، اس قوم نےبھی انھیں کبھی مایوس نہیں کیا اور کراچی بلاشبہ عبدالستار ایدھی کا احسان مند ہے۔
ان کے فلاحی کاموں کا دائرہ ملک سے باہر بعض دیگر ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔ خدمت خلق کے اس مشن میں ان کے ساتھ لندن میں مقیم ایدھی کے رضاکار طارق اعوان بھی شامل ہیں۔ وہ برطانیہ اور یورپی ریجن کے لیے ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ ہیں۔
ایک ایسے وقت میں جب ایدھی صاحب ہم میں نہیں رہے اور پاکستانی قوم خود کو یتیم محسوس کر رہی ہے ان کے کارکنان پر یہ غم بہت بھاری ہے، اس کا اندازہ مجھے طارق اعوان کی بجھی بجھی آواز سننے کے بعد ہوا۔
انھوں نے ’وائس آف امریکہ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس سے ہمیں مستقل ایدھی صاحب کی حالت کے بارے میں بتایا جارہا تھا اور کل جب ان کے انتقال کی خبر آئی ہم سب کے لیے یہ ایک بڑا صدمہ تھا کہ ہم نے ایدھی صاحب کو کھو دیا ہے اور بحثیت قوم ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ہم ایک انسان دوست ہستی سےمحروم ہوگئے ہیں۔ ہمیں کل رات دیر گئے تک لوگوں کی تعزیتی کالیں موصول ہوئی ہیں جو ایدھی صحب کو یاد کرتے ہوئے رو رہے تھے۔